حسن نواز کے پیچھے پیچھے شہری خاموشی سے شاپنگ مال میں داخل ہوگیا لیکن پھر پاس جاتے ہی کیا حرکت کی؟ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر ہر پاکستانی دنگ رہ گیا


سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز برطانیہ کے کسی شاپنگ مال میں گئے تو ان کے پیچھے پیچھے ایک پاکستانی بھی وہاں داخل ہوگیا اور بڑے پیار سے ان کے ساتھ ہاتھ ملایا اور حال احوال پوچھنے کے بعد نعرہ لگادیا ”گلی گلی میں شور ہے، ابوجی چور ہیں“۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حکمرانوں اور ان کے بچوں کے ٹھاٹھ کی عام آدمی تاب نہیں لا سکتا کیونکہ وہ یہ شان و شوکت دیکھنے کی کوشش بھی کرے تو سیکیورٹی پر مامور کڑیل جوان اس عام آدمی کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں لیکن جب یہی حکمران اور ان کے بچے بیرون ملک جاتے ہیں تو نہ صرف عام لوگوں کی زندگی بسر کرتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ کسی قسم کی سیکیورٹی بھی نہیں ہوتی۔کچھ عرصہ پہلے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک غیر ملکی ایئر پورٹ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ جوتے اتار کر اپنی جامہ تلاشی دے رہے تھے۔ اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف ، حسین نواز ، شرجیل میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز گاہے بگاہے سامنے آچکی ہیں جن میں انہیں برطانیہ کی سڑکوں پر عام آدمی کی طرح گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=AYK9Is_uOTU]