سرگودھا : اوباشوں کی لڑکے سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بنالی


دو اوباش نوجوانوں کی نابالغ لڑکے کو رسیوں سے باندھ کر اجتماعی زیادتی ، موبائل فون سے ویڈیو بنالی، انٹرنیٹ پر نشر کرنے کی دھمکیاں متاثرہ کے والد کی درخواست پر عدالت نے طبی معائنہ کرنے کا حکم دیدیا تھانہ سٹی نے ایک ملزم گرفتار کر لیا، تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر 29 کے رہائشی محمد صدیق کا تیرہ سال کا بیٹا نعمان ٹرسٹ پلازہ میں محمد ارسلان کے پاس کمپیوٹر ریپئرنگ کا کام سیکھ رہا ہے ۔ گزشتہ دن ارسلان نے اس کو کہا کہ میرے ساتھ چلو کمپیوٹر اٹھا کر لانا ہے ۔ وہ میرے بیٹے کو لے کر بلاک نمبر 15 ڈیری روڈ پر ایک بلڈنگ کی بالائی منزل میں لے گیا جہاں پر زاہد عرف خوشبو پہلے سے موجود تھا جس نے میرے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر بیڈ پر ڈال دیا اور دونوں نے باری باری میرے بیٹے سے زبردستی کی اور موبائل فون سے ویڈیو فلم بھی بنائی ، اور بعدازاں اس دھمکی کے بعد کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہاری فلم انٹرنیٹ پر نشر کر دیں گے متاثرہ کے والد کی درخواست پر تھانہ سٹی نے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا ، عدالت سول جج نذر عباس نے متاثرہ لڑکے کے طبی معائنہ کا حکم دیدیا۔