پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی ملک نور اعوان کیساتھ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد ملک نور اعوان نے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات ریحام خان کی خواہش پر ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک نور اعوان نے کہا کہ ریحام خان سے سے ملاقات ان کی خواہش پر نئے وزیراعظم کے انتخاب سے کچھ دن قبل ہوئی تھی البتہ یہ پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے کہ یہ ملاقات سیاسی نوعیت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان بچوں کیلئے این جی او چلاتی ہیں اور اس ملاقات میں بچوں کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کی امداد سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔