عوام کے لیے خوشخبری،اواگرا نے وزارت پیٹرولیم سے پیٹرول تین روپے 67پیسے سستا کرنے کی سفارش کر دی


عوام کے لیے خوشخبری،اواگرا نے وزارت پیٹرولیم سے پیٹرول تین روپے 67پیسے سستا کرنے کی سفارش کر دی
اُردو آفیشل۔ پاناماکیس کے فیصلے کے بعد عوامی سطح پر کافی ہلچل دیکھے میں آئی تاہم ان سب سے دوراب عوام کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ،اوگرا نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے کے مطابق اوگرانے یکم اگست سے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5روپے 7پیسے کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 3روپے 67پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر دی ہے ۔اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 13روپے فی لیٹر مہنگا کرنے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے ایک پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے ۔