ملکی زرمبادلہ کے زخائر 20ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے، سٹیٹ بنک


ملکی زرمبادلہ کے زخائر 20ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے، سٹیٹ بنک
اُردو آفیشل۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب43کروڑ62 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب43کروڑ62 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب83کروڑڈالرزتھے۔گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 47کروڑ54لاکھ ڈالرزکی کمی سے 15ارب 31لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8کروڑ 16لاکھ ڈالرز اضافے سے 5ارب43کروڑ31لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 39کروڑ 38لاکھ ڈالرز کم ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں اور دیگر اخراجات کی مد میں ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔