پانامہ فیصلے کی وجہ سے سٹاک مارکٹ میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے
اُردو آفیشل۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے کا فیصلہ ہونے میں چند گھڑیاں رہ گئی ہیں اور فیصلے سے پہلے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی دیکھی جا رہی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 کے قریب مندی کا رجحان ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں یکدم ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ہوئی جس کے بعد اس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ پھر سے مسلسل مندی کی طرف گامزن ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کا فیصلہ ہو یا جے آئی ٹی میں وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کی پیشی، اس کے سٹاک ایکسچینج پر واضح اثرات پڑتے ہیں۔